مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی خلائی ادارے آئی ایس آر او"اسرو" کے سائنس دان کو سر میں بھاری چیز مار کر قتل کر دیا گیا۔اطلاعات کےمطابق سائنس دان کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔ سائنس دان کی شناخت 58 سالہ سریش کمار کےنام سے ہوئی۔ دروازہ نہ کھولنے پر ساتھیوں نے دروازہ توڑا تو سریش کمار کی خون آلود لاش نظر آئی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔بھارتی ذرائع کے مطابق سائنس دان سریش کمار حیدرآباد میں اپنے فلیٹ میں اکیلے رہتے تھے جبکہ ان کے اہل خانہ چنئی میں رہائش پذیر ہیں۔
بھارتی خلائی ادارے آئی ایس آر او"اسرو" کے سائنس دان کو سر میں بھاری چیز مار کر قتل کر دیا گیا۔
News ID 1894247
آپ کا تبصرہ